تھانہ رتہ امرال ، تاش پر جواء کھیلنے والے 05 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے، تاش پر جواء کھیلنے والے 05 افراد کو حراست میں لے لیا۔داؤ پر لگی رقم 07ہزار 600روپے، موبائل اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 افراد کو حراست میں لے کر داؤ پر لگی رقم 07ہزار 600روپے، موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔