اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز تمام افسران کی کارکردگی اور اہم مقدمات پر قانونی پیش رفت کا جائزہ لیا،افسران کو انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے ،جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅں کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں میں اے آئی جی لاجسٹک عبد الحق عمرانی، اے آئی جی لیگل ، ایڈمن آفیسرز اور زونل ایس پی سے ملاقات کی،انہوں نے تمام افسران کی کارکردگی.
انتظامی معاملات اور جرائم کے تدارک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت پولیس افسران اور جوانوں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر مدنظر رکھیں تاکہ پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران شہریوں کو مثالی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس کی سروس ڈیلیوری کو مثالی بنایا جاسکے،آئی جی نے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیااور اے آئی جی لیگل کے ساتھ قانونی پہلووں پر مشاورت کی .
ا نہوں نے رورل زون میں انسداد جرائم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ،ایس پی رورل زون کو جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور اور موثر کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کو بہترین اور مثالی خدمات فراہم کرنا، ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور جرائم کے انسداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو ایمانداری، دیانت اور لگن سے سرانجام دیں، فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی .