اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت فرخ عباس اور محمد اعظم چیمہ کے نام سے ہوئی ملزمان کو وزیر آباد اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ملزم فرخ عباس کو چھاپہ مار کاروائی میں علی پور چٹھہ وزیر آباد سے گرفتار کیا گیا .
ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت دلوانے کی غرض سے 26 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوایا ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کیا اور واپس آ گیا ایک اور کاروائی میں محمد اعظم چیمہ کو سمبڑیال ضلع سیالکوٹ سے گرفتار کیا ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوا دیا ملزم شہری کو اٹلی بھجوانے میں ناکام رہا اور شہری واپس پاکستان آ گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .