راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیراز ارشد اور پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرؤف اور انکی ٹیم نے قاتل اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ۔
جبکہ پٹرولنگ پوسٹ بھلوٹ موڑ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خورشید عالم نے چوری شدہ ھنڈا 125 برآمد کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ 22 میل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیب ایاز نے ایک بوتل شراب برآمد کر لی۔ پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی سے سب انسپکٹر طاہر رحمن نے 12 بور رائفل معہ 19 روند برآمد کئے۔ ملزمان گرفتار مقدمات درج۔ مزید کاروائیوں ریجن ہاۓ سے 02 اشتہاری مجرمان اور 04 عدالتی مفروران گرفتار کیۓ گئے۔ جبکہ اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔