ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں ، 14 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی میں 14 ایجنٹ گرفتار کر لیے گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل چھاپہ مار کاروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی اور محمد یونس بھی گرفتار .

ملزمان کو تعلق گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہےچھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے خالی بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں ، ایم آر پی رسیدیں، اور نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس بھی برآمد ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی گئی ہے نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں ۔