راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ و ارث خان نے،قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد شخص کوگرفتارکر لیا، زیرحراست شخص نے دوران لڑائی جھگڑا فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا،جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 4 روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
