چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران کی شرکت اسلام آباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس میں بریفننگ دی جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے افتتاح سے قبل بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کا کام جلد مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے مری روڈ انڈر پاس کے اطراف اربن فاریسٹ بھی بنایا جائے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال .

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا فیض آباد انٹرچینج منصوبے کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور اگلے ماہ تک تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے مزید 20 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر زیادہ رش ہوتا ہے 20 مقامات میں سے 11 مقامات پر ٹریفک کے مسائل کے حل کرلئے گئے ہیں جبکہ 9 مقامات پر ٹریفک مسائل کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت اسلام آباد کی خوبصورتی کو نکھارنے کیلئے اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے کام جاری ہے اجلاس کو بتایا گیا ان شاہراہوں پر پینٹ، کرب سٹون کا کام تیزی سے جاری ہے اجلاس میں شاہین چوک کیلئے انڈر پاس اور توسیع کیلئے ڈیزائن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت نیشنل پولیس اکیڈمی میں ہوسٹل اور ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے پاک سیکریٹریٹ کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گامارگلہ روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور ڈپلومیٹک انکلیو میں مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہےڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کا کام، شجرکاری اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے.

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بین الاقوامی طرز کے شاپنگ سینٹر کے قیام کے حوالے سے ورکنگ کی جائے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی دروازوں کے جدید اور خوبصورت ڈیزائن جن پر پاکستان کی ثقافت و کلچر کو نمایاں کیا جائے چیئرمین سی ڈی اے کی گندھارا سٹیزن کلب کو آپریشنل اور سپورٹس ایرنا کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہےاجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی پی ڈبلیو ڈی سے ٹرانسفر کئے گئے پراجیکٹس کی الگ سے فہرست اور انکی فزیکل اور مالیاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سیکٹر سی چودہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی سیکٹر سی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کی ہدایت اجلاس میں سیکٹر ای بارہ، آئی بارہ اور پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا .

چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک انکلیو فیز ون اور ٹو کے مرکزی گیٹ اور باؤنڈری وال کی تعمیر کیلئے تخمینہ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور گیٹس کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہےاجلاس کو سیکٹر آئی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 85 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہےسیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اسلام آباد شہر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جاسکے.