اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے دورے کا مقصد خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر کیے گئے بہیمانہ حملے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سیکورٹی حکام کی جانب سے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ وہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ خضدار واقعے سے متعلق ضروری اقدامات اور متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر سکیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور شہریوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں