اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پیشہ ور اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پیشہ ور اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔کیمپ کا بنیادی مقصد ڈرائیورز کی صحت کی جانچ کرنا ،انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھاتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نجی ادارے کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا .

میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پیشہ ور اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی صحت کی جانچ کرنا ،انہیں ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھاتاکہ شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ٹریفک حادثات میں بھی کمی لائی جا سکے، میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے ڈرائیورز کا بلڈ پریشر، شوگر، نظر، سماعت اور ذہنی دباؤ سمیت دیگر اہم طبی معائنے کئے، ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں کئی ڈرائیورز کو ابتدائی طبی مشورے اور مزید علاج کے لئے راہنمائی فراہمی کی گئی.

جبکہ ٹریفک پولیس افسران نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اور حادثات سے بچاؤ کے طریقوں پر آگاہ کیا، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے،ور ڈرائیورز کی صحت کی جانچ کرنا اور انہیں ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کرنے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی گی بلکہ شاہراﺅں پر حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،شہریوں نے ٹریفک پولیس کا اس اقدام کو سراہا اور میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈرائیورز نے اس سہولت کو خوش آئند قرار دیا.