راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ مندرہ نے، اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد دو افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد دو افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد نے سابقہ رنجش پر فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال مارچ میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا، واقعہ میں ملوث ایک فرد کو قبل ازیں حراست میں لیا جا چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
