تھانہ نیو ٹاؤن، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے کے مقدمہ میں 6 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ نیو ٹاؤن نے، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے کے مقدمہ میں 6 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 34 ہزار روپے اور 6 موبائل فونز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے کے مقدمہ میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 34 ہزار روپے اور 6 موبائل فونز برآمدہوئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔