سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ، تربیتی ورکشاپ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران کی شرکت، ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) محمد مسرور زمان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید مسعود حسین نے تفتیشی افسران کو منشیات سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد.

تربیتی ورکشاپ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) محمد مسرور زمان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید مسعود حسین نے تفتیشی افسران کو منشیات سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے، ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ملزمان ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن کے نقائص کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، تفتیشی افسران کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں تفتیش کے طریقہ کار پر لیکچر دیئے گئے،موثر تفتیش انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔