رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی واقع ڈکیتی،راہزنی، نقب زنی، چوری اور کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث 290گر وہو ں کے 649ممبران سمیت 8,784ملزمان گرفتار ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی واقع ڈکیتی،راہزنی، نقب زنی، چوری اور کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث 290گر وہو ں کے 649ممبران سمیت 8,784ملزمان گرفتار ۔
ملزمان کے قبضہ سے81کروڑ43لاکھ 51ہزاررو پے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا ،جس کی بدولت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی واقع ہوئی، رواں سال 2025کے پہلے چارما ہ کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کا روائیاں کر تے ہو ئے ڈکیتی،راہزنی، نقب زنی، چوری اور کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث 290گر وہو ں کے649ممبران سمیت 08ہزار784ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے81کروڑ43لاکھ 51ہزاررو پے سے زائد کا مال مسروقہ، طلائی زیو رات، مو با ئل فونزاور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا .

جبکہ اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران896 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا،اسی طرح اسلحہ و ایمونیشن کے921مقدمات میں 940ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف بور کے 1,024پستول، 117کلاشنکوفیں،20بندوقیں /کار بین معہ ایمو نیشن اور 87خنجر برآمد کئے گئے، منشیات وشراب فروشی کے730مقدمات میں ملوث736ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 279کلو گر ام سے زائد ہیر وئن،131کلو گرام سے زائد چرس، 48کلو گر ام سے زائد آئس،10کلو گر ام افیون اور 3,609بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے 18مقدما ت میں ملو ث18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16کلو گر ام سے زائد چرس،تین کلو گر ام سے زائد ہیر وئن سمیت تین کلو گر ام سے زائد آئس بھی بر آمد کی گئی جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران1,388بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،ڈی آئی جی اسلام آ بادمحمد جو اد طا رق نے کہا کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لئے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے.

انہوں نے شہر یو ں سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو مزید ہدا یا ت دیں کہ وہ سٹر یٹ کر ائم اور چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف اپنی کا رروائیا ں مزید تیزکریں اور ملزمان کے گر د گھیر ا تنگ کرکے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا.