ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی ،حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم کا سٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں ملزمان نان کسٹم/ پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے .

چھاپے کے دوران ملزمان سے 192 سمارٹ موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد کی کیش بھی برآمد کر گئی ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی گفتگو کے ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان سے رجسٹرز جن میں موبائل فونز کی خریداری کے ریکارڈ اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کے حوالے سے ریکارڈ بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں .