ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار دالبندین شہر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی گر فتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے.

ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .