اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے ڈکیتی اور دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ، گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی
ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا ملزم فلائٹ نمبر SV724 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا ملزم کو اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ملزم گزشتہ 2 سال سے اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف ڈکیتی اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت سال 2023 میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج تھا گرفتار ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا .ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس حکام کے حوالے کر دیا.
