وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیردفاع، وزیرداخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وائس ائیر چیف اور دیگر کمیٹی ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ممبران کو مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اس معاملے پر اعتماد میں لیا گیا۔