راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )آندھی اور بارش کے باعث سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمشن لائن کے پول گرنے سے بجلی منقطع۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ جڑواں شہروں کو خانپور ڈیم سے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی آئیسکو کے عملے نے بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے آئیسکو کے مطابق بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں چار سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں شہریوں سے اپیل ہے کہ پانی کے ذخیرے کو احتیاط سے استعمال کریں واسا صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہاہے اور بجلی کی بحالی کے ساتھ واٹر سپلائی معمول پر آ جائے گی۔
