قومی شاہراہ پر سیکٹر ون کی حدود میں 10 روزہ سیفٹی کمپین کا آغاز۔

لاہور(کرائم رپورٹر) قومی شاہراہ پر سیکٹر ون کی حدود میں 10 روزہ سیفٹی کمپین کا آغاز کر دیا گیا- خصوصی مہم کے تحت سکولوں، کالجوں، فیکٹریوں، ہوٹلوں اور بس اڈوں پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جارہی ہے- سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے حکم پر ڈی ایس پی عارف خان (بیٹ-12) نے افسران کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ چھٹیوں سے قبل سکولوں اور کالجوں میں طلبا کی آگاہی کے لیے ورکشاپ، سیمینار اور روڈ سیفٹی واک کا انتظام کیا جائے تاکہ طلبا میں روڈ سیفٹی اصولوں سے متعلق آگاہی دی جا سکے- 10 روزہ خصوصی مہم کا آغاز ڈی آئی جی سینٹرل زون سید فرید علی کے حکم پر کیا گیا ہے-