اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس حامد یعقوب شیخ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل محمد ظفر اقبال، اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینیئر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ڈائریکٹر محمد ظفر اقبال نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے جاری اور مکمل شدہ پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ہاؤسنگ اتھارٹی کہ تمام ڈائریکٹر جن میں ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر سٹاف اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور دیگر ڈائریکٹر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا تھا ایف جی ای ایچ اے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے گھر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے .
اس ضمن میں ایف جی ای ایچ اے نے شاندار ہاؤسنگ پروجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن میں وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت بلند بالا عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے تاکہ شہروں کی عمومی ترقی کی پالیسی پر عمل درامد کر کے ہاؤسنگ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی ہے تاکہ الاٹیز کو مختصر عرصے میں جدید سہولتیں دی جا سکیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال اور سینیئر افسران کی کاوشوں کو سراہا۔سیکرٹری ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ وفاقی ملازمین اپ اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں ہاؤسنگ اتھارٹی والے خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اتنے کم وقت میں انہوں نے کو ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔وفاقی سیکرٹری نے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی اور ان کے عملے کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔