تھانہ کلر سیداں ، 2 افراد گرفتار، 4 لاکھ سے زائد مالیت کی گائے برآمد۔

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ کلر سیداں نے، 2 افراد گرفتار، 4 لاکھ سے زائد مالیت کی گائے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2 افرادکو گرفتارکر لیا، زیر حراست افراد سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کی گائے برآمد ہوئی، کلرسیداں پولیس نے دوران گشت مشکوک افراد کو روک کر چیک کیا تو ان سے کچھ دیر قبل چوری ہونے والی گائے برآمد ہوئی،کلر سیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا