راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ٹریفک افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ، ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او نے نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد دی،سی پی او نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ون وے کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ جیسے مسائل کے حل کے لیے جو بھی سپورٹ درکار ہے فراہم کی جائے گی .
سی پی او، شہر بھر میں 10بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر کے ٹریفک سگنل وائلیشن پر کارروائی کی جائے گی، سی پی او، پچھلے تین ماہ میں پنجاب میں سب سے زیادہ لائسنس راولپنڈی میں بنے، سی پی او، ناجائز تجاوزات کے خلاف 396 مقدمات درج کر کے 864 مقامات سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ٹریفک افسران سے میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ، ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اور دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او نے نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد دی،سی پی او نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ جیسے مسائل کے حل کے لیے جو بھی سپورٹ درکار ہے فراہم کی جائے گی .
شہر بھر میں 10بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر کے ٹریفک سگنل وائلیشن پر کارروائی کی جائے گی،گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن کیا جائے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ کے عدم استعمال پر کارروائی کی جائے، پچھلے تین ماہ میں پنجاب میں سب سے زیادہ لائسنس راولپنڈی میں بنے، ٹریفک کے بہاؤ کی مانیٹرنگ کے لیے گوگل میپ اور سیف سٹی کے 1600کے قریب کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے،ناجائز تجاوزات کے خلاف 396 مقدمات درج کر کے 864 مقامات سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا، آپ کی محنت سے بہت سی جانوں کا ضیاع روکا جا سکتا ہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، عوام کی آگاہی کے لیے ریڈیو پر خصوصی پروگرام، سیمینار اور واکس کی جائیں، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مسائل کا حل انتہائی اہم ہے۔