سینیئر صحافی مقیم احمد خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی پی او مری اور ایس ایچ او تھانہ مری ہوں گے پولیس کی بلیک میلنگ سے وزیراعلی بچائیں بیٹی کی فریاد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آبادکے ٹاپ ٹین ٹیکس پئیرزمیں شامل ،سینئیربزرگ صحافی (مرکز اخبار کے مالک) اوراسلام آبادچیمبر کے سابق رکن مقیم احمد خان کے ایف سکس تھری میں واقع گھر میں سادہ کپڑوں میں مری پولیس گھس گئی۔ایس ایچ او مری نےمعمر صحافی مقیم احمد خان کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئےکہاکہ اگرآپکے بیٹے عمر نےامریکہ میں مقیم اسدشفیع کیخلاف دائرسول کیس واپس نہ کیوتوتمہاری بیٹی اوربھتیجی کیخلاف بھی مری تھانہ میں مقدمہ درج کرکے انہیں گھر سےاٹھا لونگا۔ڈی پی اومری بھی اس میں پوری طرح شامل ہے۔یہ باتیں معمر صحافی مقیم احمد خان کے ہمراہ سوموارکو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکی صاحبزادی ڈاکٹر عفیرہ مقیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں۔بزرگ صحافی مقیم احمد خان نے پریس کانفرنس شروع کی توطبعیت کی ناسازی اور ضعیف العمری کی وجہ سے بات نہ کرسکے جس پرانکے ہمراہ موجودانکی صاحبزادی ڈاکٹر عفیرہ مقیم نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہ انکے والد مقیم احمد خان دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔

ہمارے گھر ایف سکس تھری میں دوپہراڑھائی بچے مری پولیس گھس آئی،مری پولیس کے سول کپڑوں میں متعدداہلکارانکےگھر میں گھس آئے۔ہمیں انصاف چاہئیے ،ہمارے گھر سے تھوڑے آگے مری پولیس کی گاڑی مستقل کھڑی رکھی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ مجھے مری پولیس نے ہراساں کیا، میرے ڈرائیور کو ہراساں کیا،میرے ابو کی حالت کافی خراب ہے،میرے معمر ابو کو ہمیں کچھ بھی نقصان ہواتو اسدشفیع نامی شخص ، ایس ایچ اوتھانہ مری اورڈی پی او مری زمہ دار ہونگے۔ہمیں وزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف مری پولیس کی بلیک میلنگ سے نجات دلائیں اور اس سے زندگی کاتحفظ دلوائیں ، اس موقع پر موجود مقیم احمد خان کی بھتیجی نے کہاکہ سول کپڑوں میں آئے ایس ایچ اومری پولیس عمر صاحب کا پوچھتے رہے جنکا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایس ایچ اومری خود پولیس ڈالے میں موجود تھا،ایس ایچ او نے دھمکی دی کہ مقیم احمدخان کے بیٹے کے ساتھ اسد نامی بندے کاجو سول کیس چل رہا اسے فوری واپس لیں ،ہر چیز کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمارے پاس موجود ہ۔ڈی پی او مری نے دھمکی دی ہےکہ آپکی بہن نے پریس کانفرنس کی تو اسکے خلاف بھی پرچہ دونگا، بھتیجی نے کہاکہ ہمیں کچھ بھی نقصان ہواتو اسد نامی شخص ، ایس ایچ او مری اورڈی پی او مری زمہ دار ہونگے.