اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ملحقہ محکمے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں 709 خالی آسامیوں کو مستقل طور پر ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
رائٹ سائزنگ اف فیڈرل گورنمنٹ کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہائی پاور کمیٹی ان رائٹ سائزنگ کی ریکمنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فائننشل مینجمنٹ اینڈ پاورز کے شیڈول میں تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے 889 آسامیوں کو ڈائنگ پوسٹس اور کافی عرصہ سے خالی رہنے والی 709 پوسٹس کو مستقل ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ جس پر وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ختم ہونے والی پوسٹ میں ارکیٹیکٹ، اسسٹنٹ ارکیٹیکٹ، اسسٹنٹ فائیننشل ایڈوائزر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، سپورٹس آفیسر، اسسٹنٹ لائبریرین، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری، سینیئر ڈرافٹس مین اپر ڈویژن کلرک ،جونیئر کلرک، جونیئر ڈرافٹس مین، کمپیوٹر آپریٹر ، ماڈل میکر، دفتری، نائب قاصد ،فراش اور چوکیدار شامل ہیں۔
ختم کی جانے والی آسامیوں میں زیادہ تر وہ شامل ہیں جن کی سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کے بعد ضرورت کم ہو چکی ہے۔ ان کی ریگولر اپوائنٹمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے