مویشی منڈھیوں کی گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد ریکارڈ اضافے کے ساتھ نیلامی.چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈی ایم اے ایم سی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں قائم کی گئی مویشی منڈھیوں کی گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد ریکارڈ اضافے کے ساتھ نیلامی۔یومِ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ایم سی آئی کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) کے زیر اہتمام مویشی منڈیوں کی نیلامی سے ڈی ایم اے ،ایم سی آئی کو ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی۔ نیلامی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کیا گیا۔چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد کےعوام کی سہولت کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 6 باقاعدہ مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان منڈیوں میں مویشیوں کی صحت کی جانچ کے لیے لائیو اسٹاک اور ہیلتھ ٹیمیں جبکہ صفائی کے لیے سینیٹیشن ٹیمیں مسلسل ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی روک تھام کے لیے ڈی ایم اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ جبکہ سنگجانی47 ملین روپےضیاءمسجد 5.1 ملین روپےسلطانہ فاؤنڈیشن 6.5 ملین روپےبھارہ کہو 1.51 ملین روپےسیکٹر آئی پندرہ 1 .23 ملین روپےسیکٹر آئی بارہ 52.680 ملین روپےمنڈی کی بولی کی مجموعی رقم گزشتہ سال کی نسبت خاطر خواہ 55 فیصد سے زائد رہی ، چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انم فاطمہ کی کارکردگی کو سراہ ہے۔ یہ امر قابل زکر ہے کہ مویشی منڈھیوں کی”نیلامی کا عمل مکمل شفاف اور میرٹ پر کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ بولی دھندگان کو دیا گیا جس سے نہ امسال زیادہ ریونیو اکھٹا ہو ا۔ مزید برآں چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر غیر قانونی منڈیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے ڈی ایم اے ایم سی آئی کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیوں کا قیام کا اقدام دراصل عوام کی سہولت، حفظانِ صحت اور شہر کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں.