سلام آباد پولیس اور آنلائن ٹیکسی ایپ ”Yango” کے مابین باہمی تعاون پر معاہدہ طے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس اور آنلائن ٹیکسی ایپ ”Yango” کے مابین باہمی تعاون پر معاہدہ طے پاگیامعاہدے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آنلائن ٹیکسی بک کرنیوالے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط قائم کرنا ہے ،تاکہ مسافروں کی حفاظت سمیت سواریوں اورڈرائیورز کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد پولیس اور آنلائن ٹیکسی ایپ ”Yango” کے مابین باہمی تعاون پر معاہدہ طے پاگیاہے، اس سلسلے میںایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جبکہ آنلائن ٹیکسی ایپ ”Yango” کے کنٹری ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ ریلیشنز نے معاہدے پر دستخط کئے،معاہدے کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آنلائن ٹیکسی بک کرنیوالے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت پولیس اور نجی آنلائن ٹیکسی سروس کے درمیان باہمی روابط قائم کرنا ہے تاکہ سواریوں کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پولیس تمام آنلائن بکنگ والی گاڑیوں میں موجود سواریوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت سے آگاہ رہیں .

اس اقدام کا مقصد ناصرف کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کاسدباب کرنا ہے بلکہ آنلائن ٹیکسی بک کرنیوالے مسافروں بالخصوص خواتین کو درپیش مشکلات کے بروقت حل کو یقینی بنانا ہے،اسی کے ساتھ اس میںمزید بہتری کیلئے دیگر مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیااور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ آنلائن ٹیکسی یا موٹر سائیکل بک کرنیوالے ہر شہری کی ذاتی معلومات اور پرائیویسی کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا،اسی کے ساتھ شہریوں کے سفر کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایب کا بھی خصوصی اجراءکیا ہے جس سے مسافر کسی بھی آن لائن بکنگ یا دیگر ذرائع سے ٹیکسی سروسز کی بروقت جانچ کو یقینی بناسکیں گے، اس سلسلے میں شہری اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ انسٹال کریں ،انسٹال کرنے کے بعد رائیڈ بک کروانے کے بعد ٹیکسی پر چسپاں QR کوڈ کو سکین کر کے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ گاڑی اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں ہے.

شہری غیر تصدیق شدہ گاڑی/موٹر سائیکل کی اطلاع ICTP ایپ پر دیں تاکہ اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ،ان تمام اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر سطح پر ممکن بنانا ہے.