وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا چکلالہ اسٹیشن کا اچانک دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا چکلالہ اسٹیشن کا اچانک دورہ اسٹیشن کی صفائی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا صفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہو ں نے اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت: تزئین و آرائش مزید بہتر بنائیں اسٹیشن پر ریلوے کی نمایاں چیزوں کے لیے وال آف فیم قائم کیا جائے گا پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے پھلدار پودے لگائے جائیں گےمسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری.

ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اصلاحات کر رہے ہیں وزیر ریلوے کا عزم: ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور سہولت بخش مراکز میں تبدیل کریں گے.