راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات کے مطابق ریجن کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کی جانب سے یومِ تکبیر بھرپور جذبہ حب الوطنی کیساتھ منایا گیا۔تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر پرچم سلامی دی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلیۓ دعا کی گئی۔ اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیۓ یوم تشکر اور باعث فخر ہے۔ آج اگر ھم کسی بھی دشمن ملک کو منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہیں تو اس کی واحد وجہ ایٹمی پاور ہونا ہے۔ ھم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس قابل بنایا۔
