اسلام آبا د ،راولپنڈی میں ن لیگ کے دو دھڑے سامنے آگے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر بھی ایک نہ ہوسکے ، اختلافات ، و فاقی صوبائی وزرا تقریبات میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں 28 مئی یوم تکبیر منانے کے احکامات کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے مختلف تقریب منعقد کی گئی،راولپنڈی میں ن لیگ کے دو دھڑے سامنے آگے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر بھی ایک نہ ہوسکے ایک دھڑے نے 6th روڈ تقریب کی جس کی قیادت حنیف عباسی ۔ مریم اورنگزیب ۔بیرسٹر دانیال طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ دوسرے دھڑے کی تقریب کی۔ کمیٹی چوک ہوئی جس میں ناصرنٹ سجاد خان شامل تھے.

راولپنڈی مسلم لیگ میں و فاقی وزیر، سمیت کارکنوں میں اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا صوبائی وزراء اور مسلم لیگ کے کارکن آج بھی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری میں اسلام آباد چک شہزاد میں تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں و فاقی وزیر احسن اقبال وفاقی،راجہ خرم نواز، انجم عقیل خان، فرح ناز اکبر، سمیت دیگر مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب کا انعقاد چک شہزاد وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کیا تقریب میں خصوصی مہمانوں کے علاوہ تقریبا 700 کارکنوں نے شرکت کی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اسلام آباد میں صرف سات سو کی تعداد اکٹھی کر سکی جبکہ تقریب میں مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹوں سے کی گئی دوسری تقریب راولپنڈی مسلم لیگی رہنما راحت مسعود قدوسی نے اہتمام کیا تھا جس میں و فاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور راولپنڈی کے ممبران صوبائی یہ اسمبلی جن میں ضیاء اللہ شاہ اس کے علاوہ بیرسٹر دانیال چوہدری اسماء عباسی سجاد خان سمیت دیگر مسلم لیگ کے صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ سجاد خان نے یوم تکبیر کے حوالے سے ہوٹل گرین پیلس میں اہتمام کیا .

جس میں سینیٹر ناصر بٹ سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگی رہنماؤں کے لیے ایک چیلنج تھا، پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے تمام تقریب میں تقریبا مجموعی طور پر ساڑھے تین ہزار کے قریب مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی تمام تقریب میں مسلم لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود وزرا کی ذظفر موج کارکنوں کو نہ لا سکے۔

تمام تقاریب مسلم لیگ کے رہنماؤں جن میں وفاقی وزراء صوبائی وزرا شامل ہیں مل کر بھی ان تقر بیات میں زیادہ سے زیادہ عوام کو شریک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے،جو میاں محمد نواز شریف پنجاب میں مریم نواز شریف کے لیے لمحہ فکریہ ہے .