ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پولیس نے اسلام آباد میں 17 برس کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کے کال ریکارڈز کی جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ قتل سے قبل دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔

منصب دار نے بتایا کہ ’انھوں نے ثنا یوسف کے زیر استعمال فون میں آنے والی کالز کا جائزہ لیا تو ایک نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر اس شخص سے ملتی تھی، جس کے بارے میں پولیس کو اہلِخانہ نے بتایا تھا کہ اس شکل و صورت کا شخص گھر میں داخل ہوا تھا، یاد رہے کہ کل شام ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔