وفاقی وزیر مذہبی آمور سردار محمد یوسف کا میدان عرفات سے عازمین حج کے لئیے خصوصی پیغام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ہم مناسک ج ادا کرنے کے سلسلے میں میدان عرفات میں موجود ہیں دنیا بھر سے اور پاکستان سے ایک لاکھ سترہ ہزار عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں جو عازمین آج یہاں موجود ہیں یہ سب خوش قسمت لوگ ہیں آج یوم عرفہ کا نہایت مبارک دن ہے ، اس بابرکت اور مبارک دن کے موقع پر عازمین حج سے اپیل کرتا ہوں کہ
وہ جہاں اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئیے دعا کریں، ساتھ ملک و قوم، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں.

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو قائم و دائم رکھے مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے حکومت پاکستان،افواج پاکستان کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم کو سرخروئی حاصل ہوئی لہذا عازمین دعاؤں میں سول و عسکری قیادت کو یاد رکھیں میں اپنی اور حکومت پاکستان کی جانب سے تمام عازمین حج کو فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔