اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا اوران کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگوہوئی۔
