آصف علی زرداری سے پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں کی ملاقات

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں نے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے ۔صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا، صدر مملکت نے عید الاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔