تھانہ مارگلہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے ہیلپ ڈیسک کی بر وقت کارروائیاں دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر ) تھانہ مارگلہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے ہیلپ ڈیسک کی بر وقت کارروائیاں دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے.

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ مارگلہ اور تھا نہ سیکر ٹر یٹ ہیلپ ڈیسکس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے لا پتہ ہو گئے ہیں، جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ان کے والدین کے حوالے کر دئیے، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا.