اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرک پولیسنگ ویژن کے تحت سمر کیمپ کا انعقاد ،اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی نے پولیس سمر کیمپ 2025کا باقاعدہ افتتاح کیا،سمرکیمپ کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،سمر کیمپ میں بچوں کو تیراکی،گھڑسواری،مارشل آرٹس،جمناسٹک،تیراندازی،آ بسٹیکلز،ان جسمانی سرگرمیوں کے علاوہ سمر کیمپ کے بچوں کو Own Safety & Security ، فرسٹ ایڈ اور ٹریفک رولز سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرک پولیسنگ ویژ ن کے تحت اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سمر کیمپ کا انعقادکیا گیا ہے، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے پولیس سمر کیمپ 2025کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سمرکیمپ کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،اسلام آباد پولیس یہ کیمپ سال2002سے منعقد کر رہی ہے،ہرسال تواتر سے سمر کیمپ کا انعقاد شہریوں کے پولیس پر بھرپور اعتماد کی بدولت ہورہا ہے،پولیس سمر کیمپ میں 4 0سے 12 سال تک کے بچے حصہ لیتے ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ سمر کیمپ میں بچوں کو فٹ بال اور گالف کی تربیت کے لئے پروفیشنل کوچز رکھے گئے ہیں،،سمر کیمپ میں بچوں کو تیراکی،گھڑسواری،مارشل آرٹس،جمناسٹک،تیراندازی،آبسٹیکلزاور جسمانی سرگرمیوں کے علاوہ سمر کیمپ کے بچوں کو Own Safety & Security،فرسٹ ایڈ اور ٹریفک رولز سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے.
سمر کیمپ بچوں کی جسمانی ،ذہنی استعداد کو بڑھانےاور گھر سے باہر کے ماحول سے آشنا کراتا ہے،اے آئی جی لاجسٹکس نے مزید کہاکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے ان کی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ان سرگرمیوں سے بچوں کے درمیان مقابلے اورخوداعتمادی کی فضاءبھی پیدا ہوتی ہے،آخر میں انہوں نے والدین کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے بچوں کو بہترین ماحول میں رکھا جائے گا اور ان کی حفاظت کا مکمل انتظام کیا جائے گا، انہوں نے پولیس پر اعتماد کرنے پر بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیااس موقع پر بچوں کے والدین نے پولیس سمرکیمپ اسکول کے آغاز پر اسلام آبادپولیس کی کاوشوں کو سراہا.