روات پولیس نے، چند روز قبل اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )روات پولیس نے، چند روز قبل اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والا شخص گرفتار، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اپنی اہلیہ کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیر حراست شخص نے گھریلو چپقلش کی وجہ سے اپنی اہلیہ کو قتل کیا، زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا، روات پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔