انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ کانسٹیبل محمد عمر اور محمد وقاص نے فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو ناقابلِ فراموش قربانی ہے۔حنیف عباسی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران 2024 میں مردان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے اہلکاران کانسٹیبل محمد عمر اور کانسٹیبل محمد وقاص کے اہلِ خانہ کو امدادی چیکس پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ:“انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ کانسٹیبل محمد عمر اور محمد وقاص نے فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو ناقابلِ فراموش قربانی ہے۔”جب سے میں نے وزارتِ ریلوے کا چارج سنبھالا ہے، میری اولین کوشش یہی رہی ہے کہ ریلوے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو کم کیا جائے اور ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

“شہداء کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی امداد کو ‘معاوضہ’ کہنا مناسب نہیں۔ یہ صرف ایک علامتی اقدام ہے، اصل درد وہ ہے جو ان خاندانوں نے سہا۔ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔”جب جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو ہمنے فوراً متاثرین کے لیے بروقت اقدامات کیے، اور آئندہ بھی ملازمین کے حقوق اور فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔“پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہیں تعلیم، صحت اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم ایک محفوظ، باعزت اور باوسیلہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”آخر میں، وفاقی وزیر نے شہداء کے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا:
“آپ ہمارے بزرگ ہیں، آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ عزت ہے۔ آپ اپنے شہید رشتہ داروں سے متعلق کسی بھی معاملے پر بلا جھجک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔