میلہ پادشہان میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، 24 سالہ جوان، 10 سالہ بچی زخمی

چکوال( سٹاف رپورٹر )میلہ پادشہان میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، 24 سالہ جوان اور 10 سالہ بچی زخمی تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول چکوال کو پادشہان گاؤں سے کال موصول ہوئی جس نے بتایا گیا کہ پادشہان میلہ میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں 10 سالہ لارین زھرا اور ایک 24 سالہ محمد مجتبٰی لڑکا متاثر ہوئے ہیں، اور ان کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں،ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول چکوال نے فوری طور پر قریبی کی پوائنٹ سے ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا.

بروقت رسپانس کرتے ہوئے سین اسیسمنٹ کیا گیا اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،حادثے میں 24 سالہ محمد مجتبٰی کو ٹانگوں میں تین جگہ پر گولیوں کے نشانات موجود تھے اور 10 سالہ لارین زھرا بچی کو بھی ٹانگ میں گولی لگی تھی ریسکیو1122 ایمبولینس سروس نے دونوں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے اور خون کے بہاؤ کو روکتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا،پولیس موقع پر موجود رہی اور مزید تفتیشی عمل جاری ہے،حادثہ دو گروپوں کے مابین دیرینہ دشمنی کا نتیجہ تھی.