آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ اداکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔