اسلام آباد( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کرنے والے رضاکاروں اور سکاوٹس سے ملاقات، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے وضع کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اورفرائض میںکسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے تاکہ جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سینئر سپر ٹنڈنٹ آف پولیس اسلام آباد محمد شعیب خان نے محرم الحرام کے دوران چیکنگ کے فرائض سر انجام دینے والے ر ضا کاروں اور سکاو¿ٹس کے عہدیداران سے ملاقات کی،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ محرم و الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے تمام شرکاءاپنا کردار ادا کریں، وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے.
سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، میٹنگ میں شامل اسکاوٹس نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں تاکہ جلوسوں کے شرکاءکی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہاکہ تمام عہدیداران پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے وضع کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اورفرائض میںکسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے تاکہ جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کا ہماری اولین ترجیح ہے۔