پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق.وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روس کی معروف توانائی کمپنی گیزپروم انٹرنیشنل کے اعلیٰ حکام سے سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات کی۔ گیزپروم کی جانب سے میٹنگ کی قیادت جنرل ڈائریکٹر سرگئی تومانوف نے کی، جبکہ او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں اور کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے پاکستان کی توانائی ضروریات اور گیزپروم کی تیل و گیس کے شعبے میں مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم نے ممکنہ شراکت داریوں اور قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، تاکہ پائیدار توانائی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان توانائی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو مستقبل میں مضبوط معاشی روابط کی بنیاد بن سکتی ہے۔