خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق65 تحصیل کونسلز میں سے 58 کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں اور پی ٹی آئی 24 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس کےعلاوہ جے یو آئی 10 ،مسلم لیگ ن 5 ،جماعت اسلامی 3 ، پیپلز پارٹی 2 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔
8 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی ،پاکستان راہ حق پارٹی ، مجلس وحدت المسلین ایک،ایک تحصیل کونسل میں کامیاب ہوسکی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےمیں کامیابی پرپارٹی کارکنوں کومبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کےپی کی عوام نے غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والےغداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہہ ہے۔