اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس حساس مقامات پر پٹرولنگ اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں ،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جائے ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ، ایس ایس آپریشنز ، زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،جس ایس ایچ او کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی شکایت ملی اس ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران موثر روابط کو یقینی بنانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بھی ایکٹیو کر دیا گیا ہے.
شہر بھر کے داخلی اورخارجی راستوں کے ساتھ عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ، شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، حساس مقامات پر پٹرولنگ اور سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کئے جائیں،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والے شہریوں کو میٹل ڈیٹکٹر سے چیک کیا جائے ، محرم الحرام میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران 24/7 اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے ، اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہے.