تھانہ آراے بازار ، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ آراے بازار نے ، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص نے اپنا تعارف حساس ادارے کے سینئر افسر کے طور پر کروایا، زیر حراست شخص نے کارڈ دکھایا جو جعلی نکلا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی