اسلام آباد(سی این پی )آج تین اپریل قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈرائیور شن پلان جاری کردیا گیا ہے
ایوب چوک،
فرانس ٹرن ،
ٹوکری سہروردی ،
پرانا ایم این اے ہاسٹل ،
نادرا چوک ،
ایکسپریس چوک،
ایوب چوک ،
بری امام ٹی کراس سے ریڈ زون میں
ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا ،،
ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال ہوگا ،
راول ڈیم ،مری روڈ سے ریڈ زون داخل ہونے کے لیے ڈھوکری سری نگر ہائی وے ،آبپارہ سے سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں ۔
بری امام سے آنے اور جانے والے حضرات مری روڈ ، تھرڈ ایونیو استعمال کریں ،
ڈپلومیٹک ایریا میں آنے جانے کے لیے گیٹ نمبر 5 ،گیٹ نمبر 6 اور تھرڈ ایونیو استعمال کریں ،
ایوان صدر ،پرائم منسٹر ہاؤس ،سپریم کورٹ ،ایف بی آر ،الیکشن کمیشن ،شریعت کورٹ ،ریڈیو پاکستان ،نیشنل اسمبلی ، کیبنٹ ڈویژن ، پاکستان ٹیلی ویژن ،پاک سیکرٹریٹ ،کے لئے مارگلہ روڈ استعمال کریں ،
شہری ریڈ زون میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،
آئی ٹی پی ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ باخبر رکھے گا ۔
کسی بھی ایمرجنسی معلومات کے لئے 0519262234 /03342874287 اور ہماری ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں .