وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سیاسی رہنما چوہدری نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )راولپنڈی میں بڑی سیاسی ہلچل آٹھ سال بعد وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے پرانے جانثار اور ناراض ساتھی چودھری نثار علی خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے خیریت دریافت کی اور چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں واپسی کی باقاعدہ دعوت بھی دے دی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کی خیریت دریافت کی اور مسکراتے ہوئے کہا ،،، آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں ،
چودھری نثار نے جواب دیا ، آج کل بیمار رہتا ہوں ، جس پر وزیر اعظم نے دعائے صحت دیتے ہوئے کہا ، اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے چودھری نثار نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملاقات خوشگوار اور پُرخلوص ماحول میں ہوئی یاد رہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کی یہ آٹھ برسوں میں دوسری ملاقات ہے گزشتہ برس بھی دونوں رہنماؤں کی سات سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی، جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی.