راولپنڈی (سٹا ف رپورٹر )حکومتِ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کی عوام کی سہولت کے لئے ایک احسن اقدام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر شہر میں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی اڈیالہ پارک کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے،جدید سہولیات سے آراستہ کرنے،اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے وفد کے ہمراہ اڈیالہ پبلک پارک کا خصوصی دورہ کیا،وفد میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی،ڈائیریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے احسان اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، وفد نے اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کے کام کا بغور جائزہ لیا اور پارک کے مختلف سیکشنز کا دورہ کا،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی کو اڈیالہ پارک کی تزین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کے متعلق آگاہ کیا گیا.
کام کا جائزہ لیتے ہوئے پارک کے خدوخال کو مزید بہتر بنانے بارے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،اس موقع پر احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو بہترین تفریحی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پی ایچ اے دن رات کوشاں ہے، انھوں نے کہا کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے،اڈیالہ پارک میں عوام میں صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی میسر آئیں گی،ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ اڈیالہ پارک میں جوگنگ اور سائیکلنگ ٹریک،اوپن ائیر جم،منی گالف ایریا،ان ڈور گیم ہال،کرکٹ ایریا کے ساتھ فٹسال ایریا کی سہولت میسر ہو گی،
انھوں نے بتایا کہ پارک میں ٹینس کورٹ، اے ٹی وی ٹریک سکیٹنگ رِنگ بھی موجود ہو گا،ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ اڈیالہ پارک میں عوام کے دیکھنے کے لئے ایک خوبصورت پانی کا تالاب بھی بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بچوں کے لئے پلے ایریا، شاندار طرزِ تعمیر کا کیفے،زپ لائن اور پینٹ بال جیسی تفریحی سہولیات سے بھی پارک کو آراستہ کیا جائے گا۔
احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن کے کام میں عوام کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کے تمام پہلووں کو متعارف کروانے پر کام ہو رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو سہولیات میسر کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،امید کرتے ہیں کہ اڈیالہ پارک کی اپ گریڈیشن عوام کے لئے بہترین تفریحی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نظارت علی کی جانب سے پارک کی اپ گریڈیشن کے کام کو سراہا گیا.