اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور (شوبز رپورٹر )پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف اپنی معصوم مسکراہٹ، شوخ مزاجی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں بلکہ اب وہ ایک نئی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں — اور وہ ہے ان کی ہمشکل کی وائرل ویڈیو۔حالیہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی کو ہانیہ عامر کی ’ڈپلیکیٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ولاگر بشریٰ میمن کی منگنی کی تقریب کی ہے، جن کے چہرے کے نقوش، تاثرات اور انداز اس قدر ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

بشریٰ میمن ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 40 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کئی صارفین نے لکھا، “مجھے لگا یہ ہانیہ عامر کی منگنی کی ویڈیو ہے!”، جبکہ ایک صارف نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا، “آپ تو ہانیہ عامر کا اپڈیٹڈ ورژن لگتی ہیں!بشریٰ کی متعدد تصاویر پر صارفین مسلسل ہانیہ عامر سے مشابہت کی بات دہرا رہے ہیں، اور کچھ فالوورز نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ ہانیہ سے بھی زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ، واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جا پہنچی ہے۔ حال ہی میں ان کی بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہاہے۔

ممکن ہے کہ یہ مشابہت محض اتفاق ہو، مگر سوشل میڈیا پر یہ موضوع فی الحال مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔