اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے سیویل، اسپین میں منعقدہ FfD4 سائیڈ ایونٹ میں شرکت کی جس کا عنوان تھا: “Swapping out Debt for Development: The DSC Financing Approach”۔وفاقی وزیر نے اس اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے خزانہ، جناب محمد اورنگزیب، اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، محترمہ شذرہ منصب علی خان کے ہمراہ شرکت کی۔
شرکاء نے قرض میں ریلیف کو موسمیاتی لچک اور ترقیاتی ترجیحات میں سرمایہ کاری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید مالیاتی طریقۂ کار پر غور کیا،اجلاس کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی لچکدار منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا اور بالخصوص شمسی توانائی سمیت توانائی کے سبز ذرائع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمندر اور دریا بطور وسائل اب بھی بڑی حد تک غیر استعمال شدہ ہیں اور یہ پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔