اسلام آباد ( کرائم رپورٹر )کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث 3 سرکاری اہلکار گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کے نام سے ہوئی ملزم عبداللہ خان اور مقصود احمد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر آفسیر جبکہ ملزم ناصر حیات سینئر پرائیویٹ سیکرٹری تعینات تھا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے وزارت کشمیر و گلگت افئیرز کے 3 اہلکاروں کو سرکاری پلاٹس کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیا .
ملزمان الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر کشمیری افراد کو جہلم میں غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے میں ملوث پائے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے شریک دیگر ساتھیوں کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا .